0
Monday 13 Jul 2020 22:18

دفعہ 370 کی واپسی کا کوئی سوال ہی نہیں ہے، رام مادھو

دفعہ 370 کی واپسی کا کوئی سوال ہی نہیں ہے، رام مادھو
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری رام مادھو نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی حلقوں کی نئی حدبندی کے مکمل ہونے کے بعد ہی اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار حدبندی مکمل ہوجائے جموں کشمیر یوٹی کی اپنی اسمبلی ہوگی۔ ریاستی درجہ بحال کئے جانے سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ہر ایک مسئلہ کو اُٹھایا جائے گا۔ بھاجپا کے قومی جنرل سیکریٹری رام مادھو نے کہا کہ دفعہ 370 کی واپسی کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو گھروں سے باہر آکر بات کرنی چاہیئے اگر وہ اس کی واپسی چاہتے ہیں۔ رام مادھو مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں منعقدہ ایک تعزیتی میٹنگ میں بول رہے تھے، جو پارٹی کے تین کارکنوں جنہیں گزشتہ دنوں ہلاک کیا گیا تھا، کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے سیاستدانوں کو آگے آنا چاہیئے۔ رام مادھو نے کہا کہ دفعہ 370 کو واپس نہیں کیا جائے گا۔ ہم کہہ رہے ہیں کہ جموں کشمیر کیلئے ٹھیک نہیں تھا اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے اسے ختم کیا، لیکن آپ کہہ رہے ہو کہ یہ فائدہ مند تھا، سیاسی بحث شروع کرو، لوگوں کے پاس جاؤ، دفعہ 370 کا مطالبہ کرو اور اس کیلئے دلیل پیش کرو۔ بھاجپا لیڈر نے کہا کہ اُن کا خیال تھا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کئے جانے کے بعد یہاں 10 سے 15 دن تک سوگ منایا جائے گا لیکن اب ایک برس ہوگیا ہے اور لوگ اب بھی سوگ منارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہیں آرہے ہیں، جموں کشمیر میں تمام سیاسی رہنما آزاد ہیں۔ رام مادھو کے علاوہ وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ اور پارٹی کے قومی نائب صدر اویناش کھنہ اور جموں کشمیر میں پارٹی کے صدر رویندر رینہ نے بھی تعزیتی میٹنگ سے خطاب کیا۔ رام مادھو اس سے قبل سخت حفاظتی بندوبست میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور نائب صدر اویناش رائے کھنہ کے ہمراہ بانڈی پورہ مقتول بھاجپا لیڈر کے لواحقین کی تعزیت پرسی کو پہنچے، بھاجپا لیڈر نے مقتولین کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم جموں کشمیر کے تمام لیڈران اور کارکنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش