QR CodeQR Code

کرونا وائرس، جی بی میں 26 نئے مریض، 28 صحتیاب

13 Jul 2020 22:26

محکمہ صحت سے جاری رپورٹس کے مطابق پیر کے روز نئے مثبت کیسز میں ہنزہ کے 12، گلگت کے5، استور کے 4، سکردو کے 3 اور غذر و نگر کا ایک ایک مریض شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں مذید 26 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے متاثرہ 28 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں. محکمہ صحت سے جاری رپورٹس کے مطابق پیر کے روز نئے مثبت کیسز میں ہنزہ کے 12، گلگت کے5، استور کے 4، سکردو کے 3 اور غذر و نگر کا ایک ایک مریض شامل ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 1627 ہو چکی ہے جن میں سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 304 ہے۔ پی کے روز صحت یاب ہونے والوں میں دیامر کے 10، ہنزہ کے 8، گلگت کے 4، استور کے 3، سکردو کے 2 اور غذر کا ایک مریض شامل ہے۔ کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1347 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 874208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874208/کرونا-وائرس-جی-بی-میں-26-نئے-مریض-28-صحتیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org