1
Monday 13 Jul 2020 22:33

جنرل سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق تمام دستاویزات عدلیہ کے سپرد کر دی ہیں، بریگیڈیئر جنرل حجازی

جنرل سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق تمام دستاویزات عدلیہ کے سپرد کر دی ہیں، بریگیڈیئر جنرل حجازی
اسلام ٹائمز۔ ایرانی "سپاہ قدس" کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید محمد حجازی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ کے قانونی فالواپ کی خاطر 4 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں عدلیہ کی سربراہی میں قانونی، مسلح افواج کی مشترکہ کمان کی سربراہی میں سکیورٹی اور وزارت خارجہ کی سربراہی میں سیاسی کمیٹیاں شامل ہیں۔ بریگیڈیئر جنرل سید محمد حجازی نے دہشتگرد امریکی فوج و حکومت کے ہاتھوں ہونے والی جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور رفقاء کی ٹارگٹ کلنگ کے قانونی فالواپ پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے عدلیہ کے ساتھ یہ توقع وابستہ ہے کہ وہ امریکی حکومت کے اس اقدام کے خلاف بین الاقوامی سطح پر قانونی فالواپ انجام دے کر اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف فی الفور عدالتی کارروائی شروع کر دے تاکہ صرف سیاسی و سفارتی فالواپس پر ہی اکتفاء نہ کیا جائے۔

سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید محمد حجازی نے تہران کی ایک عدالت کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت بین الاقوامی دہشتگردی کے 36 ملزموں کے خلاف انٹرپول وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام، قومی سلامتی کمیشن اور عدلیہ کے اندر فالواپ کمیٹیوں کی تشکیل کا ایک نتیجہ ہے۔ انہوں نے امریکی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور رفقاء کی شہادت کے خلاف عدالتی فالواپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گو کہ بعض واقعات بہت سادہ نظر آتے ہیں لیکن عدالتی کارروائی کے لئے دستاویزات اور ٹھوس ثبوت درکار ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے جنرل قاسم سلیمانی، رفقاء کے ہمراہ ان کی دہشتگردانہ ٹارگٹ کلنگ، شام سے عراق کی پرواز میں موجود مسافروں، پرواز کے عملے اور عراق کے سفارتی سفر پر نکلنے سے قبل جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں سمیت بہت سے موضوعات پر مبنی ضروری دستاویزات عدلیہ کے حوالے کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش