0
Monday 13 Jul 2020 22:59

ریاست مدینہ کے دعویدار مساجد کو بند کرا کے مندر بنوا رہے ہیں، حامد سعید کاظمی

ریاست مدینہ کے دعویدار مساجد کو بند کرا کے مندر بنوا رہے ہیں، حامد سعید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ شروع میں حکومت کے پاؤں زمین پر نہیں ٹک رہے تھے، ان پاؤں کے نیچے سے زمین کھسکتی نظر آرہی ہے، کورونا کی وبا اپنی جگہ عوام مہنگائی اور غربت کا رونا رو رہی ہے، لاء اینڈ آرڈر کی مخدوش صورتحال ہے، پہلے غریب اور متوسط طبقے کی آہیں اور چیخیں نکل رہی تھیں لیکن اب تو امیروں کے نالہ و فریاد بھی بلند ہونے لگے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم السعید ملتان سٹی کے صدر محمد بلال سعیدی کی اہلیہ کے چہلم کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار مساجد کو بند کراکے مندر بنوا رہے ہیں۔ عوام بھوک و افلاس سے بلک رہی ہے جبکہ حکمران خواب غفلت میں سو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ وہ غریبوں کی بحالی اور متوسط طبقہ کی خوشحالی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ قل خوانی، تیجہ، دسواں اور چہلم وغیرہ کو درست نہیں سمجھتے حالانکہ وہ اپنے روپے پیسے کی کمائی کو اپنے عزیز و اقربا اور دوستوں کو بھیجتے رہتے ہیں، ان سے کوئی نہیں پوچھتا کہ یہ آپ کی کمائی ہے آپ اسے دوسروں کو کیوں بھیج رہے ہو، دیکھا جائے تو اصل کمائی تو نیکی کی کمائی ہے جو ہمارے صحیح کام آئے گی، اگر ہم فاتحہ خوانی، قرآن خوانی کرکے اپنے اعزہ واقربا کو بھیجتے ہیں اور ان کی روح کو ایصال ثواب کرتے ہیں انہیں نیکی کی کمائی بھیجتے ہیں تو پھر اعتراض کیونکر؟۔ 
خبر کا کوڈ : 874227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش