0
Monday 13 Jul 2020 23:08

جنوبی وزیرستان، پولیس نے مقامی انتظامیہ کے اہلکار گرفتار کر لیے

ہمارے اہلکاروں کو پولیس نے یرغمال بنایا ہوا ہے، اسسٹنٹ کمشنر وانا
جنوبی وزیرستان، پولیس نے مقامی انتظامیہ کے اہلکار گرفتار کر لیے
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں پولیس اور مقامی انتظامیہ کے مابین تنازعہ ہو گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز کے مطابق پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کو گرفتار کر کے یرغمال بنا لیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مقامی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمارے اہلکاروں کو پولیس نے بلا وجہ گرفتار کیا ہے اور تاحال ان کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی جا رہی۔ دوسری جانب میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شوکت علی نے کہا ہے کہ انگور اڈہ پولیس نے پولیٹیکل محرر نورالامین اور ان کے ایک ساتھ علی حضرت کو گرفتار کر کے سٹی تھانہ میں منتقل کیا گیا ہے۔ دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ گرفتار ہونے والے افراد کے گھر والوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے دونوں افراد کو بے گناہ گرفتار کرکے انہیں زودوکوب کیا ہے اور اب حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 874229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش