QR CodeQR Code

ملتان کے حق کیلئے ہر فورم پر موثر آواز بلند کرتا رہوں گا، ندیم قریشی

13 Jul 2020 23:11

ترجمان پنجاب حکومت و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ دھرتی ماں کا بیٹا ہونے کی حیثیت سے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوسکتے، انتظامی بنیادوں پر صوبے کے قیام کیلئے تحریک صوبہ ملتان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین کی زیرصدارت منعقدہ سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ندیم قریشی نے کہا کہ صوبائی سیکرٹریٹ ملتان کا حق ہے اور میں ملتان کے حق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہوں گا۔ دھرتی ماں کا بیٹا ہونے کی حیثیت سے کبھی بھی اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔ ملتان کے باسیوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، جلد بڑی خوشخبری سنیں گے۔ اہل ملتان کو چاہیے کہ وہ اتحاد اور اتفاق کا دامن نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا انتظامی بنیادوں پر صوبہ ملتان کیلئے تحریک صوبہ ملتان راؤ عبدالقیوم شاہین کی قیادت میں جو جدوجہد کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر مرکزی چیئرمین راو عبدالقیوم شاہین نے کہا کہ ندیم قریشی نے پنجاب اسمبلی، صوبائی کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی میں ملتان سیکرٹریٹ کیلئے آواز اٹھا کر فرزند ملتان ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ تحریک صوبہ ملتان کی جانب سے ندیم قریشی کو فرزند ملتان ایوارڈ بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری شہزاد فیصل ارائیں، رکن الدین ملتانی، شاہ محمد خان ناصر، راو عارف رضوی، خواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری، علامہ ابوبکر عثمان الازہری اور دیگر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 874230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874230/ملتان-کے-حق-کیلئے-ہر-فورم-پر-موثر-آواز-بلند-کرتا-رہوں-گا-ندیم-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org