0
Monday 13 Jul 2020 23:16

کراچی میں لوڈشیڈنگ کاذمہ دار کے الیکٹرک ہے، پی ایس او

کراچی میں لوڈشیڈنگ کاذمہ دار کے الیکٹرک ہے، پی ایس او
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹیٹ آئل نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دے دیا۔ کراچی کو بجلی فراہم کرنیوالے ادارے کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا۔ پی ایس او کا کہنا ہے کہ ’کے الیکٹرک‘ نے فرنس آئل کی پیشگی ڈیمانڈ بھیجنے کے بجائے 9 ماہ کی تاخیر کی۔ فرنس آئل فراہم کرنیوالے سب سے بڑے ادارے پاکستان اسٹیٹ آئل نے لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دے دیا۔ روشنیوں کے شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حقائق سامنے آنے لگے، وفاقی حکومت کے بعد پی ایس او نے بھی بجلی بحران کی ذمہ داری کے الیکٹرک پر ڈال دی، کمپنی پر فرنس آئل کی ڈیمانڈ 9 ماہ تاخیر سے بھیجنے کا الزام عائد کردیا۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کے مطابق کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کو فرنس آئل کی جو ڈیمانڈ نومبر 2019ء میں بھیجنی چاہیئے تھی وہ اپریل 2020ء میں موصول ہوئی، جون 2019ء کیلئے بھی ڈیمانڈ 15 دن کی تاخیر سے بھیجی گئی۔ پی ایس او کا کہنا ہے کہ نومبر 2019ء سے اپریل 2020ء کے دوران کے الیکٹرک کی فرنس آئل ڈیمانڈ 2 لاکھ 87 ہزار میٹرک ٹن تھی لیکن کمپنی نے صرف ایک لاکھ 30 ہزار 240 میٹرک ٹن آئل لیا۔

پی ایس او کا مزید کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے فیول سپلائی متاثر ہوئی جبکہ کمپنی نے رواں مالی سال کیلئے ابھی تک فرنس آئل کی ڈیمانڈ نہیں بھیجی۔ کراچی میں گرمیوں کے آغاز سے کے الیکٹرک نے مختلف بہانوں سے لوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا تھا، مئی سے جاری لوڈ شیڈنگ سے ایسے علاقے بھی بری طرح متاثر ہیں جو بجلی کی کٹوتی سے مستثنیٰ تھے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں 4 سے 12 گھنٹے تک اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے بجلی کی عدم فراہمی کے باوجود اضافی بلوں کی بھی شکایات مل رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش