QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی حکومت میں ایک اور اہم عہدہ مل گیا

13 Jul 2020 23:38

مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے ایم کیو ایم رکن اسمبلی صلاح الدین کی ملاقات ہوئی جس میں نئی ذمہ داریوں اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے نئی ذمہ داریاں ملنے پر ایم کیو ایم رہنما صلاح الدین کو مبارک باد دی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو وفاقی حکومت میں ایک اور اہم عہدے دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین کو وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے آئی ٹی بنادیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے صلاح الدین حیدرآباد سے منتخب رکن قومی اسمبلی ہیں۔ مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے ایم کیو ایم رکن اسمبلی صلاح الدین کی ملاقات ہوئی جس میں نئی ذمہ داریوں اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے نئی ذمہ داریاں ملنے پر ایم کیو ایم رہنما صلاح الدین کو مبارک باد دی، واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے امین الحق پہلے ہی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 874235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874235/ایم-کیو-پاکستان-کو-وفاقی-حکومت-میں-ایک-اور-اہم-عہدہ-مل-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org