QR CodeQR Code

حکومت پاراچنار کے حالات کا فوری طور پر نوٹس لے، علامہ حمید امامی

13 Jul 2020 23:44

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پیس سٹڈی کی طرف سے پشاور میں منعقدہ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی خیبر پختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ زمینوں کے مسائل کاغذات مال کے مطابق حل کئے جائیں، بالشخیل قبائل اپنے گھروں کو چھوڑ کر احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے کہا ہے کہ حکومت پاراچنار کے حالات کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے زمینوں کے مسائل کاغذات مال کے مطابق حل کرے، بالشخیل قبائل اپنے گھروں کو چھوڑ کر احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پیس سٹڈی کی طرف سے ’’پاکستان کے موجودہ حالات، امن و امان، مذہبی، سیاسی، سکیورٹی امور، فاٹا ریفارمز‘‘ کے حوالے سے پی سی ہوٹل پشاور میں منعقد ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں سید اختر علی شاہ (سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا)، ناصر فرید (افسر تعلقات عامہ)، صفدر حسین سیال (محقق مصنف)، سبوخ سید (صحافی کالم نگار)، نور عالم خان (ایڈووکیٹ ہائیکورٹ)، محمد شوزب عسکری (پراجیکٹ کوآرڈینیٹر)، عقیل یوسفزئی صحافی، ہارون سرب دیال (صدر آل پاکستان ہندو  پنچائیت کونسل)، لحاظ علی، محترمہ انمول شیراز صحافی نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ حمید حسین امامی نے پارا چنار کے موجودہ حالات کے بارے مفصل گفتگو کی۔


خبر کا کوڈ: 874237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874237/حکومت-پاراچنار-کے-حالات-کا-فوری-طور-پر-نوٹس-لے-علامہ-حمید-امامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org