0
Monday 13 Jul 2020 23:50
پاکستان کا سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان

یمن جنگ، پاکستان کا مظلوم کی بجائے ظالم کی حمایت کا اعلان

سعودی عرب اگر حملوں کا سلسلہ روکدے تو ہم بھی رک جائیںگے، یمن
یمن جنگ، پاکستان کا مظلوم کی بجائے ظالم کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے یمن کے خلاف سعودی عرب کی جاری جارحیت کی مذمت کے بجائے سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب پہ ہونے والے میزائل حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یمن کے سعودی عرب پہ جوابی حملوں کا مقصد شہریوں اور شہری املاک کو نشانہ بنانا ہے، جبکہ سعودی عرب اور اتحادی افواج کی حکمت عملی سے بے گناہ جانوں کے ضیاع کو روکا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے اپنے کئی کاسہ لیس ممالک کے ساتھ ملکر ایک جنگی اتحاد تشکیل دیا اور اس کثیر الملکی اتحاد نے ملکر یمن پہ جنگ مسلط کر دی۔

اس جنگ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگانے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ غذا، ادویات اور دیگر اشیائے ضرورت کی قلت کا سب سے زیادہ شکار یمنی بچے ہیں۔ یمن کی جانب سے سپریم کونسل کے سربراہ مہدی المشاہت نے کہا تھا کہ اگر سعودی عرب کی حکومت اور اس کے اتحادی یمن پہ یکطرفہ جنگ کا سلسلہ روک دیں تو وہ بھی سعودی عرب کے خلاف اپنے ردعمل کو روک دیں گے۔ اقوام متحدہ نے یمن کی جانب سے امن منصوبے کے تحت سعودی عرب پر حملوں کے خاتمے کی تجویز کا خیر مقدم کیا تھا۔ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی مارٹن گریفیتھس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ اس تجویز سے جنگ کے خاتمے کی خواہش کا مضبوط و طاقتور پیغام بھیجا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 874241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش