QR CodeQR Code

جے آئی ٹی پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا عدالت میں اپنا مؤقف دینے کے لیے تیار ہیں، فہمیدہ مرزا

14 Jul 2020 00:41

نجی ٹی وی سے گفتگو میں جی ڈی اے رہنما نے کہا کہ ذوالفقار مرزا جے آئی ٹی رپورٹ پبلک ہونے پرخوش ہیں تاکہ سب کچھ واضح ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خاونڈ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت سندھ کی جاری کردہ جے آئی ٹی رپورٹ میں کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا عدالت میں اپنا مؤقف دینے کے لیے تیار ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں جی ڈی اے سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ذوالفقار مرزا جے آئی ٹی رپورٹ پبلک ہونے پرخوش ہیں تاکہ سب کچھ واضح ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خاونڈ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے۔ قومی اسمبلی کی سابق اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے دعویٰ کیا کہ جب اسپیکر شپ کی مجھے پیشکش ہوئی تھی تو میں نے مسترد کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے گواہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ہیں۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اس ضمن میں کہا کہ میں نے اس وقت آصف زرداری کو کہا تھا کہ ہمارے درمیان عدم اعتماد ہے۔ آصف زرداری کو یہ بھی کہا تھا کہ میں مستعفی ہونا چاہتی ہوں تو انہوں نے مجھے روکا تھا۔ پی پی کی قیادت کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے کو ہی ختم کردیا ہے۔ میں نے پی پی کو اس وقت چھوڑا تھا جب وہ سندھ میں حکمران تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں لوگ گندا پانی پینے کی وجہ سے ہیپا ٹائٹس کا شکار ہو رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 874252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874252/جے-آئی-ٹی-پر-ڈاکٹر-ذوالفقار-مرزا-عدالت-میں-اپنا-مؤقف-دینے-کے-لیے-تیار-ہیں-فہمیدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org