0
Tuesday 14 Jul 2020 10:03

گلگت بلتستان آئینی حیثیت پر سینیٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کی ہدایت

گلگت بلتستان آئینی حیثیت پر سینیٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت اور اصلاحات کے حوالے سے تحریک پر ان کیمرہ اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی ہے۔ سینیٹر آغا شہباز درانی اور سینیٹر بیرسٹر سیف کی جانب سے گلگت بلتستان میں اصلاحات کے حوالے سے ابتدائی تحریک پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت جی بی کی ترقی اور خوشخالی کے لئے پر عزم ہے اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کو ان کا بجٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کے باوجود جی بی کے بجٹ میں 42 فیصد اضافہ کیا ہے۔ جی بی میں کئی بڑے بڑے منصوبے جاری ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم پر کام شروع ہے۔ گلگت بلتستان کو درپیش بجلی کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ اس طرح احساس پروگرام میں جی بی کے ہزاروں خاندانوں کو مستفید کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دل کے امراض کا ہسپتال بنایا جا رہا ہے، وہاں پر سیاحت کو مزید فروغ دیا جارہا ہے۔ گلگت بلتستان میں مزید 2 نیشنل پارکس بنائے جا رہے ہیں، اگلے سال وہاں پر سیاحت کے حوالے سے بین الاقوامی سہولیات میسر ہونگی۔ حکومت کی خواہش ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دیا جائے اور وہاں پر تعلیم اور صحت کی سہولیات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی بی آرڈر کے تحت گلگت بلتستان ان کی اپنی اسمبلی ہے۔ گورنر اور وزیراعلیٰ ہے۔ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت اور علاقائی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے ایوان سے استدعا کی کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے ان کیمرہ سیشن بلایا جائے جس پر چیئرمین سینیٹ نے تحریک پر ان کیمرہ بحث کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 874276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش