0
Tuesday 14 Jul 2020 10:49

ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز میں گلگت بلتستان کو نمائندگی مل گئی

ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز میں گلگت بلتستان کو نمائندگی مل گئی
اسلام ٹائمز۔ گورنر سیکرٹریٹ گلگت بلتستان کے ترجمان کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایچی سن کالج لاہور کے بورڈ آف گورنر میں گلگت بلتستان کو نمائندگی دینے کی منظوری دی ہے۔ گورنر جی بی راجہ جلال مقپون نے گورنر پنجاب سے اس بابت بات کی تھی جس کے بعد چوہدری سرور نے جی بی کی نمائندگی کی باقاعدہ منظوری دیدی۔ اس سلسلے میں سیکریٹری خادم حسین سلیم کو بورڑ آف گورنرز میں بحیثیت ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سیکریٹری خادم حسین سلیم نے 1983ء سے 1990ء تک ایچی سن کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی اور ایچی سن کالج سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد مقابلے کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے او ایم ایس آفیسر منتخب ہوئے اور گلگت بلتستان میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دیتے آرہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش