0
Tuesday 14 Jul 2020 11:11

آئندہ سال پاکستان کی جی ڈی پی 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

آئندہ سال پاکستان کی جی ڈی پی 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف
اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سال پاکستان کی جی ڈی پی 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے ریجنل اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں  آئندہ سال پاکستان سمیت خطے کی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) 1.8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق کورونا وائرس کے باعث معاشی غیر یقینی صورت حال کا سامنا ہے جس کے باعث پاکستان سمیت خطے کی جی ڈی پی 1.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 4.6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے اور مہنگائی کی شرح 9.8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق پاکستان نے لاک ڈاؤن کو نرم کیا ہے، مانیٹری پالیسی کے ذریعے شرح سود میں بھی کمی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ٹیکس وصولیوں کو معطل کیا گیا جب کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے گیس اور بجلی بلوں کی وصولیاں روکی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش