0
Tuesday 14 Jul 2020 11:23

حکومت کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی اجازت دے دی گئی

حکومت کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی اجازت دے دی گئی
اسلام ٹائمز۔  سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی اجازت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر سماعت ہوئی۔ حکومت نے سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور دیگر اداروں کو شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد سے روک دیا تھا۔ آج سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناع پرعمل در آمد روک دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ حکومت اور ادارے قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ عدالت نے حکومت کو شوگر ملز مالکان کے خلاف غیر ضروری اقدامات نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

سندھ اور اسلام آباد ہائی کورٹس 3 ہفتے میں شوگر ملز کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے  شوگر کمیشن رپورٹ پر حکومتی عہدیداران کو بیان بازی سے بھی روک دیا ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ بیان بازی سیاسی معاملہ ہے زیادہ مداخلت نہیں کر سکتے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ یہ پہلا کمیشن ہے جس میں 2 وزرائے اعلیٰ پیش ہوئے۔ وزیراعظم کے قریب ترین ساتھی کو بھی کمیشن میں پیش ہونا پڑا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ شفاف کام ہونا چاہیے تاکہ ملوث افراد کیفر کردار تک پہنچ سکیں، تکنیکی معاملات میں عوام کا مفاد پیچھے نہیں رہنے دیں گے۔ چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کو کام سے کیسے روک سکتے ہیں؟۔
خبر کا کوڈ : 874289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش