QR CodeQR Code

امریکی جنگی جہاز کی آگ دوسرے دن بھی بجھائی نہ جا سکی

14 Jul 2020 11:45

ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے جنگی جہاز میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش اب بھی جاری ہے، واقعے میں بحری اہلکار سمیت تقریبا 60 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ امریکی جنگی جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے جنگی جہاز میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش اب بھی جاری ہے، واقعے میں بحری اہلکار سمیت تقریبا 60 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنگی جہاز میں آگ لگنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سان ڈیاگو کے سمندر میں مرمتی کام کیلئے موجود يو ایس ایس بون ہوم رچرڈ نامی جنگی جہاز میں آگ لگ گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 874303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874303/امریکی-جنگی-جہاز-کی-ا-گ-دوسرے-دن-بھی-بجھائی-نہ-جا-سکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org