0
Tuesday 14 Jul 2020 11:50

شوگر کمیشن رپورٹ کی روشنی میں کارروائی ضرور ہو گی، شاہ محمود

شوگر کمیشن رپورٹ کی روشنی میں کارروائی ضرور ہو گی، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کورونا علامات ظاہر ہوئیں تو میں نے تمام اہم میٹنگز منسوخ کر دیں، میری تیمارداری کرنے والا بیٹا بھی کورونا سے متاثر ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بخار اور جسم میں درد کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ کیا تھا، ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری ڈاکٹرز سے مشورہ کیا اور علاج شروع کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈاکٹرز نے پلازمہ تھراپی کے ذریعے میرا کورونا وائرس کا علاج کیا، میں 9 دن تک ہسپتال میں زیرعلاج رہا، میری تیمارداری کرنے والا بیٹا بھی کورونا سے متاثر ہوا ہے۔ وزیر خارجہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شوگر کمیشن رپورٹ کی روشنی میں کارروائی ضرور ہو گی، جس نے لوگوں کو لوٹا ہے اسے کٹہرے میں لانا ضروری ہے، وقت آگیا ہے کہ مجرم اب بے نقاب ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 874306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش