0
Tuesday 14 Jul 2020 12:04

پنجاب اسمبلی، ترک صدر کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی، ترک صدر کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع
اسلام ٹائمز۔ ترکی میں آیا صوفیہ میوزیم کا دوبارہ مسجد کا درجہ بحال کرنے پر ترک صدر رجب طیب اردگان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ حنا پرویز بٹ کا قرارداد میں کہنا ہے کہ ترک  صدر کے اس جراتمندانہ فیصلے سے اُمت مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی کا قرارداد میں کہنا ہے کہ رجب طیب اردگان کے اس فیصلے سے خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔ آیا صوفیہ مسجد دنیا بھر کے مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے اور 1453 میں حضرت سلطان محمد فاتح  کے دور میں قائم کردہ اس مسجد کو1935 میں میوزیم بنا دیا گیا تھا۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان ترک صدر رجب طیب اردگان اور ترک عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 874313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش