0
Tuesday 14 Jul 2020 12:45

محکمہ داخلہ نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد کا نوٹس لے لیا

محکمہ داخلہ نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد کا نوٹس لے لیا
محکمہ داخلہ نے وفاقی حکومت کو سوشل میڈیا پر موجود تمام نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مواد ہٹانے  کیلئے مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ محکمہ داخلہ  کی جانب سے وفاقی حکومت کو بھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر تمام نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مواد ہٹا دیا جائے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم فرقہ واریت کو فروغ دینے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، جس کا سدباب انتہائی ضروری ہے۔ محکمہ داخلہ نے نشاندہی کی ہے کہ شرپسند عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے مقدسات کی توہین کرتے ہیں اور مخالف فرقے کے جذبات مجروح کرتے ہیں۔ ایسے عناصر کی سرکوبی اور ان کی جانب سے اپ لوڈ کیا گیا متنازع مواد ہٹا دیا جائے۔
 
دوسری جانب محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو خط لکھا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں امن کمیٹیوں کو فعال کریں اور عیدالاضحیٰ کے حوالے سے سکیورٹی پلان تیار کرکے محکمہ داخلہ کو بھجوائیں۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ عید کی نماز کی جگہ پر کورونا ایس او پیز کے تحت انتظامات کروائے جائیں اور شہریوں کو پابند کیا جائے کہ وہ سماجی فاصلے کو قائم رکھتے ہوئے نماز عید ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 874333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش