QR CodeQR Code

رینجرز موبائل حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوئے، پولیس

14 Jul 2020 12:47

زرائع کے مطابق 3 اہلکار ہسپتال میں زیر علاج ہیں، حادثہ موبائل کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا تھا، جبکہ حادثے میں رینجرز موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی سپر ہائی وے پر رینجرز موبائل کے حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں، پولیس کے مطابق حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق کراچی سپر ہائی وے پر گزشتہ روز رینجرز موبائل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوئے تھے تاہم 6 میں سے 3 اہلکار دوران علاج دم توڑ گئے ہیں۔ زرائع کے مطابق 3 اہلکار ہسپتال میں زیر علاج ہیں، حادثہ موبائل کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا تھا، جبکہ حادثے میں رینجرز موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔


خبر کا کوڈ: 874334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874334/رینجرز-موبائل-حادثے-میں-3-اہلکار-جاں-بحق-ہوئے-پولیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org