0
Tuesday 14 Jul 2020 14:09

آئی ایس او کراچی کی بک بینک مہم کا آغاز، 30 سے زائد سینٹرز قائم

آئی ایس او کراچی کی بک بینک مہم کا آغاز، 30 سے زائد سینٹرز قائم
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام شہر کراچی میں بک بینک مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں طلبہ و طالبات کو نئے سال کے تعلیمی نصاب کے مطابق کتابیں فراہم کی جائیں گی، اس سلسلے میں موصول ہونے والی درخواستوں پر تیزی سے کام جاری ہے، ان خیالات کا اظہار آئی ایس او کراچی ڈویژن کے سیکریٹری تعلیم محمد باقر نے مختلف علاقوں میں قائم بک بینک سینٹر کے انچارجز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد باقر نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ و طالبات کو درسی کتب کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گئی، جس کیلئے شہر بھر میں 30 سے زائد مقامات پر بک بینک سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، تاکہ طلبہ کو بروقت اور باآسانی کتابیں فراہم کی جا سکیں۔

محمد باقر نے کہا کہ موجودہ تعلیمی نظام نے غریب و متوسط علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کیلئے بے پناہ مشکلات پیدا کر دی ہیں، تعلیمی نظام درجہ بندی کا شکار ہے، جس کے باعث معاشرے کا ایک طبقہ مناسب تعلیمی سہولت میسر نہ ہونے کے سبب احساسِ محرومی کا شکار ہو رہا ہے اور تعلیم سے دوری اختیار کرنے پر مجبور ہے، جس کے باعث معاشرے میں موجود افراد میں خلیج بڑھتا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی رہے گی اور جہالت کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 874355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش