0
Tuesday 14 Jul 2020 14:52

آج ایسے مکتب کی ضروت ہے، جو تمام مذاہب کے حقوق کا درس دے، علامہ اشفاق وحیدی

آج ایسے مکتب کی ضروت ہے، جو تمام مذاہب کے حقوق کا درس دے، علامہ اشفاق وحیدی
اسلام ٹائمز۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے ذریعے معاشرے میں امن قائم ہوسکتا ہے۔ شرپسند عناصر نے ہمیشہ مذاہب کو بدنام کیا ہے۔ امام خمینی (رہ) نے ایک دوسرے کے مذاہب کو احترام سے دیکھنے کی دنیا میں مثال قائم کی۔ آج ایسے مکتب کی ضروت ہے، جو تمام مذاہب کے حقوق کا درس دے۔ اس بات کا اظہار بین المذاہب آہنگی کے  ملبرون آسٹریلیا میں منعقدہ آن لائن اجلاس سے ممتاز مذہبی اسکالر اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہون نے کہا کہ مکتب اہل بیت ہی تمام مذاہب کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتا ہے، جس کی مثال جمہوری اسلامی ایران میں مجمع تقریب بین المذاہب کی شکل میں ہے۔ تمام ممالک میں ایسے ہی پلیٹ فارمز کی ضروت ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ہم ایسے عناصر کو جو عالم اسلام کو تفریق کرکے بد امنی اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، کبھی کامیاب نہی ہونے دیں گے۔ یہ وہی عناصر ہیں جو افغانستان، پاکستان، بحرین، یمن، فلسطین، کشمیر، عراق میں مختلف ناموں سے جہاد کے نام پر قتل و گری کا بازار گرم کیے یوئے ہیں۔ ایسے عناصر کی پشت پر طاغوتی طاقتیں کار فرما ہیں۔ ان کو عالمی عدالتوں میں لایا جائے، تاکہ دنیا میں امن قائم ہوسکے۔ علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ تمام مذاہب کی بقاء اتحاد، وحدت، بھائی چارے میں مضمر ہے، ہمیں فروعی اختلاف کو بھلا کر اجتماعیت پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 874363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش