QR CodeQR Code

وزیراعظم کا متوقع دورہ، دیامر میں 14 سے 16 جولائی تک پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی

14 Jul 2020 16:29

ڈپٹی کمشنر دیامر کیجانب سے ضلع کے تمام ٹرانسپورٹرز کو بذریعہ نوٹس مطلع کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر ضلع دیامر میں پبلک ٹرانسپورٹ 14 سے 16 جولائی تک بند رہیگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ گلگت بلتستان  کے موقع پر ضلع دیامر میں تین دن کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر دیامر کی جانب سے ضلع کے تمام ٹرانسپورٹرز کو بذریعہ نوٹس مطلع کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر ضلع دیامر میں پبلک ٹرانسپورٹ 14 سے 16 جولائی تک بند رہے گی۔ یاد رہے کہ عمران خان جی بی کے دورے پر آرہے ہیں، اس دوران وہ دیامر بھاشا ڈیم کا خصوصی دورہ اور تعمیراتی کام کا معائنہ کرینگے۔ عمران خان کے اپنے دورے کے دوران اہم اعلان بھی کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 874390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874390/وزیراعظم-کا-متوقع-دورہ-دیامر-میں-14-سے-16-جولائی-تک-پبلک-ٹرانسپورٹ-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org