0
Tuesday 14 Jul 2020 16:40

وزیر اعظم کیخلاف ریفرنس کیلئے احسن اقبال کی نیب میں درخواست

وزیر اعظم کیخلاف ریفرنس کیلئے احسن اقبال کی نیب میں درخواست
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس منصوبہ کے فنڈز روکنے کے الزام میں وزیر اعظم کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی درخواست نیب کو دے دی۔ مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نجم سیٹھی نے نارووال کمپلیکس گراؤنڈ میں پی ایس ایل میچ کا وعدہ کیا تھا، میرے خلاف نارووال سپورٹس کمپلیکس میں بے ضابطگیوں کا مقدمہ دائر کیا گیا، نارووال سٹی کمپلیکس کی آسٹرو ٹرف برباد کر دی گئی، انتقامی کارروائی کے نتیجے میں پاکستان کھیلوں کے منصوبے سے محروم ہوا، نارووال سٹی کمپلیکس منصوبے کو فی الفور مکمل کیا جائے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا عمران خان نے حکومت میں آتے ہی فوری طور پر فنڈنگ بند کر دی، بے بنیاد الزامات سے میری کردار کشی کی گئی، صوبائی منصوبے کو پی ایس ڈی پی میں کیوں شامل کیا گیا؟ یو سی سطح کے منصوبے پی ایس ڈی پی میں شامل کیے جا رہے ہیں، اس منصوبے کو تباہ و برباد کر دیا گیا جس سے ہمارے اولمپئنز نے تربیت لینا تھی، تمام قومی کھلاڑیوں نے نارووال سپورٹس سٹی گراؤنڈ میں میچ کھیلا۔ لیگی رہنما نے مزید کہا بی آر ٹی پشاور کرپشن کا سب سے بڑا سکینڈل ہے، نیب ہماری ضمانتوں کیخلاف اپیل کیلئے 2 گھنٹے میں اجلاس بلا لیتا ہے، پی ٹی آئی عوام کی جیبوں پر 300 ارب کا ڈاکا ڈالے، کوئی پوچھنے والا نہیں، نیب کو گندم، چینی کا معاملہ نظر نہیں آتا؟ نیب کو پی ٹی آئی کی کرپشن فیکٹریاں نظر نہیں آتیں؟ عمران خان اس وقت کرپشن کی سب سے بڑی چھتری بن چکے ہیں
خبر کا کوڈ : 874392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش