0
Tuesday 14 Jul 2020 16:52

یمنی فورسز کا جلد نئے بیلسٹک میزائل کی رونمائی کا اعلان

یمنی فورسز کا جلد نئے  بیلسٹک میزائل کی رونمائی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ عنقریب وہ جلد نئے میزائل کی رونمائی کرے گا جس کی رینج سے سعودی عرب دنگ رہ جائے گا۔ یمنی فورسز کے تشہیراتی ادارے کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ ملکی افواج نے بیلسٹک میزائلوں کی ایک نئی نسل تیار کی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق بریگیڈیئر جنرل عبد اللہ بن عامر نے پیر کے روز المسیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعا عنقریب ایک نئے بیلسٹک میزائل کی رونمائی کرے گا۔ یمن کی نیشنل سالیوشن حکومت کے وزیر اعظم کے دفاعی اور سلامتی کے امور کے معاون میجر جنرل جلال الرویشان نے بھی یمنی فورسز کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یمنی میزائلوں کی رینج اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ جارح سعودی دشمن دنگ رہ جائے گا۔

الرویشان نے المیادین چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اتوار اور پیر کی درمیانی شب سعودی عرب پر ہونے والے میزائلی حملے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس حملے میں سعودی عرب کے فوجی مراکز اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا بنایا گیا جس میں سعودی عرب کو کافی مالی اور جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ خیال رہے کہ یمنی فورسز نے پانچ برسوں سے جاری سعودی جارحیت کے خلاف اپنی جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں خمیس مشیط اور ابہا میں فوجی مراکز پر میزائل داغے تھے۔ یمن کو مارچ دو ہزار پندرہ سے سعودی عرب کی بدترین جارحیت کے علاوہ سمندری، فضائی اور زمینی محاصرے کا بھی سامنا ہے اور اس دوران دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش