0
Tuesday 14 Jul 2020 19:29

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اور اسکولوں کے انتظامی دفاتر کو ہفتے میں دو روز کھولنے کی اجازت

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اور اسکولوں کے انتظامی دفاتر کو ہفتے میں دو روز کھولنے کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ صوبے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے دفاتر سمیت سرکاری اور نجی اسکولوں کے انتظامی دفاتر کو بھی ہفتے میں دو روز کھولنے کی اجازت ہو گی۔ اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ سوموار اور منگل دو روز دفاتر ایس او پیز کے مطابق کھلیں گے جبکہ دفتری معاملات کیلئے صرف انتظامی عملے کو ہی بلایا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے بیان میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا تھا کہ جب تک کورونا سے متعلق تسلی نہیں ہوگی، تب تک صوبے میں اسکولز نہیں کھولیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 15 ستمبر کو اسکولز کھولنے سے پہلے مزید 2 اجلاس ہوں گے۔ سخت ایس او پیز کے ساتھ ہی اسکولز کھولے جائیں گے۔ انہوں  نے کہا کہ اگر حالات نارمل ہوئے تو 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوگا، روزانہ کی بنیاد پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر کورونا کے حالات کو دیکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ اپنے بچوں اور اساتذہ کی صحت کو سامنے رکھتے ہوئے جو فیصلہ ہوگا، کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 874412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش