QR CodeQR Code

پشاور کے مزید 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

14 Jul 2020 20:34

ڈی سی پشاور نے کہا کہ ان علاقوں میں کورونا کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ضروری اشیا خورونوش، میڈیسن، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی، جبکہ مساجد میں صرف 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مزید 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور کے مزید 3 علاقوں میں کل سہ پہر 4 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جائے گا۔ ڈی سی پشاور کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن گل بہار نمبر 3، ریگی بادیزئی، باقر خیل حسن خیل میں کل سے لگایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے اِن آوٹ انٹری بند رہے گی۔ ڈی سی پشاور نے کہا کہ ان علاقوں میں کورونا کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ضروری اشیا خورونوش، میڈیسن، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی، جبکہ مساجد میں صرف 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 874420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874420/پشاور-کے-مزید-3-علاقوں-میں-اسمارٹ-لاک-ڈاؤن-نافذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org