0
Tuesday 14 Jul 2020 22:15

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 9.06 لاکھ سے متجاوز

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 9.06 لاکھ سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان تیسرے دن بھی بھارت میں 28 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 9.06 لاکھ سے متجاوز کرچکی ہے اور اس دوران 550 سے زیادہ افراد کی موت ہے۔ منگل کے روز صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28498 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 906752 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل اتوار کو 28637 اور پیر کو 28701 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور ان کے مقابلہ میں متاثرین کی تعداد میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان راحت پہنچانے والی بات یہ ہے کہ اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17989 مریض شفایاب ہو چکے ہیں جس سے یہ تعداد بڑھ کر 571460 ہوگئی ہے۔ ابھی ملک میں کورونا وائرس کے 311565 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 553 ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 23727 ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6497 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 260924 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 193 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب اس ریاست میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 10482 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 874440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش