0
Tuesday 14 Jul 2020 22:36

ایم این اے ساجد طوری کی اسد نقوی سے ملاقات، پاراچنار کے حالات پر تبادلہ خیال

ایم این اے ساجد طوری کی اسد نقوی سے ملاقات، پاراچنار کے حالات پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد کا دورہ کیا اور وہاں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی سے ملاقات کی۔ ایم این اے ساجد طوری نے انہیں ضلع کرم کے موجودہ کشیدہ حالات کے بارے میں آگاہ کیا، دونوں شخصیات نے ضلع کرم میں زمینی تنازعات کے باعث شروع ہونے والی لڑائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس علاقہ کے امن کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار دیا۔ انہوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ضلع کرم کے ان زمینی تنازعات کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے تاکہ ممکنہ کسی بھی جانی و مالی سے بچا جاسکے۔ اس موقع پر سید اسد نقوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ ملک میں قیام امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنا رول ادا کیا اور حکومتی ایوانوں نے عوامی مطالبات پہنچائے ہیں، اس اہم مسئلہ پر بھی مجلس وحدت اپنا رول ادا کر رہی ہے اور اس مسئلہ کے پائیدار حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم سنٹرل سیکرٹریٹ کے مسئول ارشاد حسین بنگش بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 874447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش