0
Tuesday 14 Jul 2020 22:35

ویسٹ مینجمنٹ کیس میں شہبازشریف، احد چیمہ کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری

ویسٹ مینجمنٹ کیس میں شہبازشریف، احد چیمہ کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کیخلاف نئے کرپشن کیس میں انکوائری کی منظوری دے دی، شہبازشریف، سرتاج عزیز نئی تحقیقات کی جائیں گی، ویسٹ مینجمنٹ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ شہبازشریف، احد چیمہ کیخلاف عدم شواہد پر انکوائری بند کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نئے کرپشن کیسز میں انکوائریوں کی منظوری دی گئی جبکہ کچھ ایسے کیسز جن میں کرپشن ثابت نہیں ہوئی ان کو بند کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کیخلاف نئے کرپشن کیس کی تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے اپنے تک سرکاری خزانے سے سڑک بنوائی۔

صدر نون لیگ اور سابق وزیر اعلیٰ شہبازشریف، سرتاج عزیز اور سابق ڈی آئی جی رانا اقبال کیخلاف بھی کرپشن نئی انکوائری کی جائے گی۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی مہر حامد رشید اور سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد کیخلاف بدعنوانی کی انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔ ویسٹ مینجمنٹ کیس میں سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کیخلاف تحقیقات عدم شواہد پر بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی، پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ کمپنی، گوجرانوالہ ڈبلیو ایم سی، انوائرمنٹ مینجمنٹ کمپنی، پنجاب انڈسٹریل کمپنی کیس کی انکوائریاں بھی بند کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی درخواست دے دی، چیئرمین نیب کو ریفرنس دیا ہے کہ قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا مقدمہ دائر کریں، اب دیکھتے ہیں نیب کیس دیکھے گا یا فیس؟ عمران خان کو فارن فنڈنگ کے ذریعے بیرونی لابی لائی تاکہ پاکستان کو دیوالیہ کرکے ایٹمی پروگرام پر شرائط نافذ کر سکے۔
خبر کا کوڈ : 874450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش