QR CodeQR Code

کرونا اپڈیٹ، جی بی میں 14 نئے مریض، 2 اموات

14 Jul 2020 22:41

محکمہ صحت جی بی کے مطابق منگل کے روز ہنزہ سے 12 اور گلگت سے 2 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ گلگت اور نگر میں کرونا کا ایک ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں مذید 14 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جبکہ  2 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔ محکمہ صحت جی بی کے مطابق منگل کے روز ہنزہ سے 12 اور گلگت سے 2 نئے کیسز سامنے آگئے اس طرح جی بی میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 1700 ہوچکی ہے جن میں سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 294 ہے۔ منگل کے روز گلگت اور نگر میں کرونا کا ایک ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔ جی بی میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق منگل کے روز کرونا وائرس کے 6 مریض صحت یاب ہوگئے جن میں سے ہنزہ کے 4 اور گلگت کے 2 مریض شامل ہیں، اس طرح کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1376 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 874453

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874453/کرونا-اپڈیٹ-جی-بی-میں-14-نئے-مریض-2-اموات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org