0
Tuesday 14 Jul 2020 23:15

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو قتل کی دھمکیاں

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو قتل کی دھمکیاں
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ قتل کی دھمکیاں کالعدم تنظیم کے سابق ترجمان کی جانب سے دی گئی ہیں۔ اس بات کا انکشاف پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری منظور نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پی پی کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والی مبینہ قتل کی دھمکی کے خلاف مقدمہ درج کرانے پہ غور کیا جا رہا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پی پی رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والی مبینہ قتل کی دھمکی کا معاملہ اسمبلی کے فلور پہ بھی اٹھائیں گے۔ پی پی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرالزماں کائرہ کل اس ضمن میں باقاعدہ پریس کانفرنس کریں گے جس میں ساری صورتحال سے ذرائع ابلاغ کو آگاہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 874468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش