QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی قتل

14 Jul 2020 23:27

تھانہ کڑی خیسور کی حدود گورنمنٹ ہائی سکول عمر خیل پکہ کے قریب اکرام اور وسیم پسران اللہ نواز قوم حاجی خیل سکنائے سرداری والا عمر خیل کچہ کڑی خیسور کو دو مسلح افراد نے اسوقت فائرنگ کرکے قتل کر دیا جب وہ گھر کیلئے سودا سلف لیکر جائے وقوعہ سے گزر رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح افراد نے دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔ ڈی آئی خان کے تھانہ کڑی خیسور کی حدود گورنمنٹ ہائی سکول عمر خیل پکہ کے قریب اکرام اور وسیم پسران اللہ نواز قوم حاجی خیل سکنائے سرداری والا عمر خیل کچہ کڑی خیسور کو دو مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کرکے قتل کر دیا، جب وہ گھر کیلئے سودا سلف لیکر جائے وقوعہ سے گزر رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستورات کے تنازعہ پر قتل مقاتلے کی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مقتول کے خاندان کے دو افراد سلیم اور ندیم قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم تھے اور دونوں ضمانت پر رہا تھے۔ واقعہ کے بعد دونوں مقتول بھائیوں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے پہاڑ پور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 874474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874474/ڈی-ا-ئی-خان-مسلح-افراد-کی-فائرنگ-سے-2-سگے-بھائی-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org