QR CodeQR Code

کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج، کیبل آپریٹرز نے نشریات پھر بند کردیں

14 Jul 2020 23:39

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین خالد آرائیں نے کہا کہ کے الیکٹرک ہمیں زیر زمین کیبلز ڈالنے کے لئے وقت دے اور ہماری تاریں کاٹنے سے باز رہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کے الیکٹرک کی ٹیمیں کام کے دوران کیبلز کاٹ رہی ہیں جس کی وجہ سے ہمیں اور صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کیبل آپریٹرز نے کے الیکٹرک کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج کرتے ہوئے تین گھنٹے کے لئے نشریات بند کردیں۔ تفصیلات کے مطابق کیبل آپریٹرز کے چیئرمین خالد آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک ہمیں زیر زمین کیبلز ڈالنے کے لئے وقت دے اور ہماری تاریں کاٹنے سے باز رہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کے الیکٹرک کی ٹیمیں کام کے دوران کیبلز کاٹ رہی ہیں جس کی وجہ سے ہمیں اور صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

خالد آرائیں نے کہا کہ کیبل آپریٹرز آج دوسرے روز بھی کے الیکٹرک کے خلاف احتجا ج ریکارڈ کروا رہے ہیں، ہم نے صوبے بھر میں تین گھنٹے کے لئے اپنی نشریات بند کیں۔ خالد آرائیں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اگر کے الیکٹرک نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو ہم احتجاج کا سلسلہ مزید بڑھا دیں گے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی کیبل آپریٹرز نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دو گھنٹے کے لئے کیبل بند کردیا تھا جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


خبر کا کوڈ: 874478

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874478/کے-الیکٹرک-خلاف-احتجاج-کیبل-آپریٹرز-نے-نشریات-پھر-بند-کردیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org