0
Tuesday 14 Jul 2020 23:42

کورونا کے 1 ہزار 979 نئے کیسز سامنے آ گئے، مزید 50 اموات

کورونا کے 1 ہزار 979 نئے کیسز سامنے آ گئے، مزید 50 اموات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 604 ہوگئی اور 5 ہزار 320 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 20 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اب تک 16 لاکھ 6 ہزار 190 ٹیسٹ کیے چکے ہیں۔ گزشتہ ایک روز میں کورونا کے  1 ہزار 979 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 53 ہزار 604 ہوگئی ہے۔ مزید 50 اموات ہوئیں جس کے نتیجے میں مجموعی اموات کی تعداد 5320 ہو گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں ہیں جہاں یہ تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 622 ہو گئی ہے، پنجاب میں 87 ہزار 492، خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 747، بلوچستان میں 11 ہزار 192، اسلام آباد میں 14 ہزار 202، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 694 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے ایک ہزار 655 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور 1820 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جبکہ اس وقت 4 ہزار  مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش