?>?> صوبے میں آٹے کی قیمت کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ - اسلام ٹائمز
0
Tuesday 14 Jul 2020 23:50

صوبے میں آٹے کی قیمت کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

صوبے میں آٹے کی قیمت کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائنمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت گندم کی صورت حال پر اجلاس ہوا جس میں وزیر خوراک ہری رام نے بتایا کہ 100 کلوگندم کے کراچی میں مارکیٹ پرائس جون 2019ء میں 3475 روپے تھے، 100 کلو گندم کی جون 2020ء میں قیمت 4400 روپے سے 4450 رہی۔ صوبائی وزیر خوراک نے اجلاس کے دوران بتایا کہ 26000 ٹن گندم پچھلے اسٹاک سے موجود ہے۔ دوسری جانب وزیر زراعت اسماعیل راہو نے اجلاس کے دوران بتایا کہ سندھ میں گندم کی پیداوار کا ہدف 3.8 ایم ایم ٹن تھا، صوبے میں پیداوار 3.852 ایم ایم ٹن ہوئی جو ہدف سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں آٹے کی قیمت 40 سے 50 روپے فی کلو ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے صوبے میں گندم کی نقل و حمل پر پابند عائد کردی تھی۔ انہوں نے وزراء کو ہدایت دی کہ ہر صورت آٹے کی قیمت کو کنٹرول کیا جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ سندھ نے شیڈول سے پہلے فلور ملز مالکان کو گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 874484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش