0
Tuesday 14 Jul 2020 23:56

پاراچنار کی واحد لائبریری حکومتی عدم توجہی کے باعث ویرانے میں تبدیل

پاراچنار کی واحد لائبریری حکومتی عدم توجہی کے باعث ویرانے میں تبدیل
اسلام ٹائمز۔ کتابوں سے دوستی، علم سے محبت اور لائبریری قائم کرکے اسے آباد رکھنے کی فکری و عملی کوشش، زندہ قوموں کی علامت ہے مگر بدقسمتی سے پاراچنار شہر کی واحد لائبریری عدم توجہی کے باعث ویرانے میں تبدیل ہوگئی ہے۔ لائبریرین اور دیگر عملہ نہ ہونے کے باعث لائبریری عرصہ دراز سے بند پڑی ہے، ایک سال قبل پاک فوج کی جانب سے لائبریری کا رنگ و روغن اور دیگر مرمتی کام کے علاؤہ لائبریری میں کمپیوٹر لیب بھی قائم کی گئی تھی اور لائبریری میں ایک پولیس سپاہی بطور لائبریرین اور سیکورٹی تعینات کیا گیا تھا، مگر اس ایک سپاہی کو بھی واپس بلالیا گیا ہے جس کے باعث لائبریری میں ہو کا عالم ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاراچنار کے واحد اور تاریخی لائبریری کو دوبارہ آباد کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اور عملے کی کمی کے ساتھ ساتھ کتابوں کی کمی کو بھی پورا کیا جائے تاکہ تشنگان علم یہاں سے سیرابی حاصل کرسکیں اور نوجوانوں، طالب علموں میں مطالعہ اور کتب بینی کو بھی فروغ مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 874485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش