0
Wednesday 15 Jul 2020 00:09

پاراچنار، بالشخیل کے بچوں کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

پاراچنار، بالشخیل کے بچوں کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے علاقہ بالش خیل کے ننھے بچوں اور بچیوں نے حکام بالا کو بالش خیل اراضی تنازعہ حل کرنے کے حوالے سے انہیں ذمہ داری کا احساس دلانے کیلئے پاراچانر شہر میں ریلی نکالی۔ ریلی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شریک بچوں اور بچیوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر بالش خیل اراضی تنازعہ کے حل اور ان کے مستقبل کو تباہی سے بچانے کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ واضح رہے کہ ضلع کرم کے بالش خیل قبائل نے کئی روز سے احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے۔ بچوں کا مطالبہ تھا کہ ہمارے حکمران اور خاص طور پر ہمارے آرمی چیف انکل قمر جاوید باجوہ ہمارا مستقبل محفوظ بنائیں اور ہمیں ہمارا حق دیں، ہم بھی اس ملک کے حصہ اور مستقبل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش