QR CodeQR Code

وفاقی حکومت کا ہر دن نئے بحران کو جنم دے رہا ہے، مولا بخش چانڈیو

15 Jul 2020 02:05

ایک بیان میں پی پی رہنما نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر وقت کہتے ہیں نہیں چھوڑوں گا، اب این آر او کا راگ بھی بند ہوگیا ہے، آپ کی حمایت کرنے والے ملک اور سماج سے دشمنی کر رہے ہیں، آپ پچاس سال تک حکمرانی پر نہیں بیٹھ سکتے، سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا ہر دن نئے بحران کو جنم دے رہا ہے، حکمرانوں کی کرپشن چھپنے والی نہیں، ملک میں کوئی ایسا ادارہ نہیں جو بلاول کے سوالوں کا جواب دے سکے۔ انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر وقت کہتے ہیں نہیں چھوڑوں گا، اب این آر او کا راگ بھی بند ہوگیا ہے، آپ کی حمایت کرنے والے ملک اور سماج سے دشمنی کر رہے ہیں، آپ پچاس سال تک حکمرانی پر نہیں بیٹھ سکتے، سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سوالوں کے جواب نہیں تو حکومت کیوں کر رہے ہو؟ حکمران بہرے ہو جائیں تو قدرت خود فیصلہ کرتی ہے، جے آئی ٹی میں کچھ بھی نہیں ہے، اب الزام لگانے والا چھپتا پھر رہا ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، وزیراعظم صاحب آپ کا اتنے بڑے محل میں گزارہ نہیں ہوتا، غریب کیسے کرے گا؟ نوکریاں دینے والوں نے نوکریاں چھین لیں، ان سے پوچھنے والے، ایک دن پوچھیں گے، ایسے کئی لوگ آئے، جب گئے تو ان کا کوئی نام لینے والا نہیں تھا۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے خلاف کوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں، ملک میں ادویات مہنگی ہوئیں لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 874492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874492/وفاقی-حکومت-کا-ہر-دن-نئے-بحران-کو-جنم-دے-رہا-ہے-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org