1
Wednesday 15 Jul 2020 04:37

ایرانی و یمنی وزرائے خارجہ کے درمیان ویڈیو لنک پر گفتگو

ایرانی و یمنی وزرائے خارجہ کے درمیان ویڈیو لنک پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے یمنی ہم منصب ہشام شرف عبداللہ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گفتگو کی ہے۔ اس گفتگو میں یمن سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال اور اس حوالے سے انجام پانے والی سفارتی کاوشوں پر گفتگو کی گئی۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنی گفتگو میں تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ سے سیاسی کوششوں کو ہی یمن کے بحران کا واحد راہِ حل قرار دیتا رہا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ یمنی حکام اور بین الاقوامی شخصیات کے ساتھ متعدد تعمیری مذاکرات بھی انجام دے چکا ہے۔ محمد جواد ظریف نے یمن کے اندر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے کے جاری رکھے جانے اور غذائی سازوسامان و ایندھن سے بھرے یمنی بحری بیڑوں کے ضبط کر لئے جانے کے اقدامات کو غیر قابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، بعض قوتوں کی جانب سے محدودیت ایجاد کرنے اور روڑے اٹکائے جانے کے باوجود کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے یمن کو اپنی انسانی امداد کی ترسیل جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران، حسب سابق، یمن میں امن و امان اور یمنی سرحدی محاصرے کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کی بحالی، جنگ بندی کے قیام اور خطے و بین الاقوامی سطح پر سیاسی مذاکرات و گفتگو کے دوبارہ شروع کئے جانے کے لئے اپنی تمام کوششوں کو بروئے کار لائے گا۔

گفت‌وگوی ظریف با وزیر خارجه دولت نجات ملی یمن

دوسری طرف یمن کے وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے اپنی گفتگو کے دوران سیاسی حمایت اور یمنی عوام کے لئے انسانی امداد کی ترسیل پر ایران کا شکریہ ادا کیا اور یمنی بحران کی مستقبل قریب میں وقوع پذیر ہونے والی سیاسی و زمینی صورتحال سے ایرانی وزیر خارجہ کو مطلع کیا۔ ہشام شرف عبداللہ نے خطے کے اندر امن و امان کی بحالی اور کرونا وائرس جیسے انسانیت کو لاحق مسائل پر قابو پانے کے لئے اپنے ملک کی جانب سے کی جانے والی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ واضح رہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بھی اپنے ایک بیان میں خلیج فارس تعاون کونسل کے نئے چیئرمین کی جانب سے ایران پر لگائے جانے والے منگھڑت الزامات کا جواب دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ "خلیج فارس تعاون کونسل" کے نئے سربراہ ایران پر بےبنیاد الزامات عائد کرنے کے بجائے بیگناہ یمنی عوام کے خلاف ہونے والے وسیع و ہولناک سعودی حملوں کو رکوانے پر توجہ مرکوز کریں۔
خبر کا کوڈ : 874494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش