QR CodeQR Code

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ، اسلامی نظریاتی کونسل جاندار فیصلہ کرے گی، قاری حنیف جالندھری

15 Jul 2020 09:02

سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ کا کہنا تھا کہ جہاں ملک کی معاشی صورتحال کی وجہ سے تجارتی، صنعتی، عدالتی اور دیگر سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے وہاں تعلیمی نقصان سے بچنے کیلئے حکومت تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر تک بند رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے ایس او پیز کیساتھ دینی مدارس کو بھی اگست کے شروع میں کھولنے کی اجازت دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا قاری حنیف جالندھری نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں وفاق المدارس کے امتحانی سینٹر کا دورہ کیا اور اس موقعہ پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس العربیہ کا شاندار امتحانی نظام عصری تعلیمی اداروں کیلئے بھی قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ملک کی معاشی صورتحال کی وجہ سے تجارتی، صنعتی، عدالتی اور دیگر سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے وہاں تعلیمی نقصان سے بچنے کیلئے حکومت تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر تک بند رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے ایس او پیز کیساتھ دینی مدارس کو بھی اگست کے شروع میں کھولنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مندر بنانے کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کے سپرد ہے، جہاں قرآن و سنت، ملکی قوانین اورعالمی صورتحال اور دیگر تمام پہلوؤں پر غور کرتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر اہل علم اسلامی نظریاتی کونسل کی راہنمائی کریں۔


خبر کا کوڈ: 874509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874509/اسلام-آباد-میں-مندر-کی-تعمیر-کا-معاملہ-اسلامی-نظریاتی-کونسل-جاندار-فیصلہ-کرے-گی-قاری-حنیف-جالندھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org