QR CodeQR Code

رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری،ایم ڈبلیو ایم 39ویں نمبر پر

15 Jul 2020 09:25

الیکشن کمیشن کی جاری کرہ فہرست کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں 97 ویں نمبر پر، نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) 80 اور بلاول بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی 87 ویں نمبر پر ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کا 89 واں نمبر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کر دی ہے۔ 56 جماعتوں کی چھانٹی کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد126  رہ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان  کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق 2018 کے انتخابات میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 182 تھی جو اب 126 رہ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے 56 جماعتوں کی چھانٹی کر دی ہے۔
 
الیکشن کمیشن کی جاری کرہ فہرست کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں 97 ویں نمبر پر، نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) 80 اور بلاول بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی 87 ویں نمبر پر ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کا 89 واں نمبر ہے۔ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم 77 ویں اور مولانا فضل الرحمن کی جمعیت علمائے اسلام (ف)33 ویں نمبر پر ہے۔
 
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی فہرست میں علامہ راجہ ناصر عباس کی جماعت مجلس وحدت مسلمین 39ویں، پروفیسر ساجد میر کی مرکزی جمعیت اہلحدیث الیکشن کمیشن میں 40 ویں اورجماعت اسلامی کا 30 واں نمبر ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن میں بڑی سیاسی جماعتوں کیخلاف مبینہ ممنوعہ ذرائع سے غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کو 15 جولائی اور مسلم لیگ (ن) کو 16 جولائی کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ سکروٹنی کمیٹی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں معاملہ کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 874515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874515/رجسٹرڈ-سیاسی-جماعتوں-کی-فہرست-جاری-ایم-ڈبلیو-39ویں-نمبر-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org