QR CodeQR Code

سکردو میں رواں سال اسد عاشورا نہ منانے کا فیصلہ

15 Jul 2020 10:33

سکردو میں انجمن امامیہ کے صدر سید باقر الحسینی کی زیر صدارت ہونیوالے غیر معمولی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال محرم الحرام اور اسد عاشورا کے درمیان چند دنوں کا وقفہ ہونے کی وجہ سے اس سال نہیں منایا جائیگا۔ تاہم ایام عزا بسلسلہ اسد 7 تا 9 ذالحجہ کرونا ایس او پیز کے تحت مجالس عزا برپا ہونگی۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ سکردو کے زیر اہتمام ماتمی انجمنوں کے گرینڈ اجلاس میں اس سال اسد عاشورہ نہ منانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ انجمن امامیہ کے صدر سید باقر الحسینی کی زیر صدارت ہونے والے غیر معمولی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال محرم الحرام اور اسد عاشورا کے درمیان چند دنوں کا وقفہ ہونے کی وجہ سے اس سال نہیں منایا جائے گا۔ تاہم ایام عزا بسلسلہ اسد 7 تا 9 ذالحجہ کرونا ایس او پیز کے تحت مجالس عزا برپا ہوں گی۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ صرف گمبہ سکردو میں محرم الحرام کی 14 یا 25 تاریخ کو اسد عاشورا منایا جائے، تاہم اس کا فیصلہ علاقے کے عمائدہن اور ماتمی انجمنوں کی مشاورت سے ہوگا۔ یاد رہے کہ بلتستان میں ہر سال گرمیوں کے ایام میں مجالس برپا ہوتی ہیں، ایام اسد بلتستان میں گرم ترین ایام ہوتے ہیں۔ میدان کربلا کی تربتی دھوپ اور گرمی کو یاد کرتے ہوئے ایام اسد کے دوران بلتستان بھر میں مجالس ہوتی ہیں اور آخری روز عاشورا منایا جاتا ہے، جو کہ اسد عاشورا کے نام سے مشہور ہے۔


خبر کا کوڈ: 874519

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874519/سکردو-میں-رواں-سال-اسد-عاشورا-نہ-منانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org