0
Wednesday 15 Jul 2020 11:03

چارسدہ، خاتون سمیت 2 افراد قتل

چارسدہ، خاتون سمیت 2 افراد قتل
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں خاتون سمیت 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر ديا گيا، پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرليا۔ پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے نستہ میں بيوہ خاتون پر اس کے سسراليوں کو شک تھا، گذشتہ روز سسر اور ديوروں نے موقع ملتے ہی خاتون اور اس کے ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کر ديا۔ مقتول کے رشتہ دار کا کہنا ہے کہ رات 3 بجے فون آیا کہ آپ کے رشتے دار کو قتل کر دیا گیا ہے، علی اکبر کا تعلق خیبر سے تھا۔ مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی، پوليس نے نامزد ملزمان کی گرفتاری کی تصديق کر دی، آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔ پوليس نے شواہد اکھٹے کر کے مزيد کارروائی شروع کر دی ہے، مقتولہ کے ورثاء نے انصاف کا مطالبہ کيا ہے۔
خبر کا کوڈ : 874534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش