0
Wednesday 15 Jul 2020 11:09

خیبر پختونخوا میں پولیو ٹائپ ٹو وائرس نے دوبارہ سر اُٹھا لیا

خیبر پختونخوا میں پولیو ٹائپ ٹو وائرس نے دوبارہ سر اُٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیو کے ٹائپ ٹو وائرس نے دوبارہ سر اُٹھا لیا ہے اور رواں سال صوبے میں پولیو ٹائپ ٹو کے 41 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیو کے ٹائپ ٹو وائرس کے 41 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ صوبے کے 10 اضلاع سے سامنے آئے ہیں، 2019ء سے لے کر اب تک صوبے میں پولیو ٹائپ ٹو کے مجموعی طور پر 57 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبے میں پولیو ٹائپ ون کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ضلع لکی مروت سے 12 کیسز سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر عبدالباسط نے میڈیا کو بتایا کہ 2016ء میں پولیو کے ٹائپ ٹو وائرس کا مکمل خاتمہ ہوچکا تھا لیکن پھر 2019ء کے وسط میں پولیو ٹائپ ٹو کیسسز سامنے آئے، ان کیسسز کے سامنے آنے کی بڑی وجہ بچوں کا ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث گذشتہ 5 ماہ سے صوبے میں انسداد پولیو مہم نہیں چلائی جاسکی ہے۔ کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ 20 جولائی سے جنوبی وزیرستان میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کررہے ہیں اور مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 78 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے جس کے بعد صوبہ بھر میں مرحلہ وار پولیو مہم جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 874540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش