0
Wednesday 15 Jul 2020 11:15

کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
اسلام ٹائمز۔ ہنگری کی کمپنی نے کوہاٹ ٹل بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے۔ اعلامیے کے مطابق کوہاٹ کے مامیخیل جنوبی ایک نمبر ویل پر 23 مئی کو کھدائی مکمل ہوئی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کنویں سے ایک کروڑ 61 لاکھ مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی، جبکہ کنویں سے یومیہ 3 ہزار 240 بیرل خام تیل حاصل ہونے کا بھی اندازہ لگایا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 21 سال میں ہنگری کی کمپنی کی پاکستان میں یہ 13 ویں دریافت ہے۔ اس سے قبل بھی خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کئے گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے، کنوئیں سے یومیہ 76 بیرل تیل حاصل ہوگا۔ خیال رہے کہ 23 اگست 2019ء کو بھی کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے مطابق کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں، جانچ میں مکوڑے ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اور اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 874545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش