0
Wednesday 15 Jul 2020 11:20

باجوڑ، سرحد پار سے مارٹر حملے میں 22 سالہ لڑکی زخمی

باجوڑ، سرحد پار سے مارٹر حملے میں 22 سالہ لڑکی زخمی
اسلام ٹائمز۔ باجوڑ میں افغان صوبہ کنڑ سے مارٹر گولے کا حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 22 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی، گھر جزوی طور پر تباہ جبکہ مال مویشی ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق منگل کے دن ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے گاؤں کگہ پر افغان صوبہ کنڑ سے مارٹر گولہ فائر ہوا جو مقامی آبادی پر جا گرا۔ گولہ لطیف اللہ نامی شخص کے گھر پر گرا جس سے 22 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی، حملے کے نتیجے میں گھر میں موجود مال مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے فوری امدادی کاروائی شروع کر دیں۔ پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ حملہ کے خلاف ماموند قبائل میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے اور قبائلی مشران نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین سے حملے رکوائے کیونکہ حملوں میں نہتے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، آئے روز افغان صوبہ کنڑ سے حملے ناقابل برداشت ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش