QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کی سکیورٹی کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

15 Jul 2020 11:57

محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان تیار کرکے بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے اضلاع سے شرپسند عناصر کی فہرستیں بھی طلب کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالسِ عزاء کی سکیورٹی کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کی آمد سے ہی قبل ہی مجالس اور جلوس ہائے عزا کی سکیورٹی کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان تیار کرکے بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے اضلاع سے شرپسند عناصر کی فہرستیں بھی طلب کی جائیں گی۔ محکمہ داخلہ نے جن علماء و ذاکرین کی زبان بندی کے احکامات جاری کرنے ہیں، اُن کی فہرستیں بھی اضلاع سے منگوانے پر کام شروع کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے حساس اضلاع میں فوج یا رینجرز طلب کئے جانے کی تفصیلات بھی مانگی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ جلوسوں کے مواقعوں پر موبائل فون جیمنگ کے حوالے سے بھی اضلاع سے تجاویزطلب کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 874554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874554/محکمہ-داخلہ-نے-محرم-الحرام-کی-سکیورٹی-کیلئے-تیاریاں-شروع-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org