QR CodeQR Code

داڑھی کی ڈیزائننگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

15 Jul 2020 12:04

مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی رخسانہ کوثر نے قرارداد میں کہا ہے کہ داڑھی خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت ہے، اس پر کسی قسم کی ڈیزائننگ کرنا سخت گناہ ہے، سنت مبارکہ کا مذاق اُڑانے والے گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ داڑھی کی ڈیزائننگ کرانے والوں اور متعلقہ حجام کیخلاف سخت کارروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے رخسانہ کوثر کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی رخسانہ کوثر نے قرارداد میں کہا ہے کہ داڑھی خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت ہے، اس پر کسی قسم کی ڈیزائننگ کرنا سخت گناہ ہے، سنت مبارکہ کا مذاق اُڑانے والے گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ قانون سازی کرکے داڑھی کی ڈیزائننگ کرنیوالوں شہری اور متعلقہ حجام کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 874556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874556/داڑھی-کی-ڈیزائننگ-کیخلاف-پنجاب-اسمبلی-میں-قرارداد-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org