QR CodeQR Code

معروف سرجن اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کرونا کے باعث جاں بحق 

15 Jul 2020 12:26

جب ملتان اور جنوبی پنجاب میں کرونا مریضوں میں اضافہ ہوا تو ڈاکٹروں کی کمی کے باعث ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے اپنے دفتر کو خیر باد کہہ کر وارڈز میں ڈیوٹی کو ترجیح دی، جہاں سے کرونا کے مرض میں مبتلا ہوئے اور مسلسل ایک ماہ کرونا سے لڑتے لڑتے خالق حقیقی کو جاملے۔ 


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس نے ایک اور قابل مسیحا کی جان لے لی، جنوبی پنجاب کی واحد میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر اور معروف سرجن ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا ایک ماہ مسلسل کرونا سے لڑتے لڑتے جاح بحق ہوگئے، ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے کرونا کا جوانمردی سے مقابلہ کیا، جب ملتان اور جنوبی پنجاب میں کرونا مریضوں میں اضافہ ہوا تو ڈاکٹروں کی کمی کے باعث اپنے دفتر کو خیر باد کہہ کر وارڈز میں ڈیوٹی کو ترجیح دی، جہاں سے کرونا کے مرض میں مبتلا ہوئے اور مسلسل ایک ماہ کرونا سے لڑتے لڑتے خالق حقیقی کو جاملے، واضح رہے ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا گزشتہ کئی دنوں سے پرائیویٹ ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے، مرحوم کی نماز جنازہ آج شام نشتر میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں ادا کی جائے گی۔ 


خبر کا کوڈ: 874562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874562/معروف-سرجن-اور-نشتر-میڈیکل-یونیورسٹی-کے-وائس-چانسلر-ڈاکٹر-مصطفی-کمال-پاشا-کرونا-باعث-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org